چھوٹی عید کی بڑی خوشیٖ: ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی

May 01, 2022 | 08:41:AM
گیس کی قیمتوں میں کمی، فائل فوٹو
کیپشن: گیس کی قیمتوں میں کمی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےیکم مئی سے ایل پی جی کی قیمتوں میں پندرہ روپے 27پیسے فی کلو  کمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں15روپے27پیسے کمی کا اعلان کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت231 روپے 85 پیسےفی کلو ہو گئی۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہو کر  2735 روپے 83 پیسے کا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    کپتان سڑکوں پر ۔شہری حیران و ششدر۔ ویڈیو ز وائرل