گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں امن برقرار رکھنے کے لئے فوج تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے 3اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزتعیناتی کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد مین وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ گی بی کے تین ضلعوں میں امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دینے کے لئے وفاقی حکومت نے سمری کی ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سےمنظوری لے لی ہے۔
گلگت، سکردواورشگر کےاضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی شروع کر دی گئی ہے۔
مطلوبہ تعداد میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسزکوتعینات کرنے کی منظوری لی گئی ہے۔
وج اورسول آرمڈفورسز کی تعیناتی ابتدائی طور پر 14 روز کےلیے ہوگی۔
پاک فوج کوآئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ سول آرمڈفورسزکی تعیناتی انسداد دہشگردی ایکٹ1997 کے تحت کی گئی ہے۔