امارات نے ایرانی حملوں سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں

Mar 01, 2026 | 19:58:PM
امارات نے ایرانی حملوں سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی وزارت دفاع کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایران نے یو اے ای پر 165 بیلسٹک، 2 کروز میزائل اور 541 ڈرون طیاروں سے حملے کئے۔

وزارت دفاع کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اتوار کو مسلح افواج نے 20 بیلسٹک میزائل اور311 ڈرون طیارے مار گرائے، اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اتوار کے روز ایران سے فائر کئے گئے 8 بیلسٹک میزائل سمندر میں گرے جبکہ اماراتی دفاعی نظام نے 2 کروز میزائل مار گرائے ہیں۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق اتوار کے روز ایران کے21 ڈرون طیاروں نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں 3 ایشیائی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 58 اماراتی اور غیرملکی شہری معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے:شہباز شریف