وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہو گا،اہم فیصلوں کا امکان

Mar 01, 2026 | 16:58:PM
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہو گا،اہم فیصلوں کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہو گا،کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح مجلس شوریٰ کے اجلاس سے قبل بلایا گیا،اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،ایران-اسرائیل کشیدگی سمیت علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،قومی سلامتی سے متعلق امور بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی داخلی صورتحال،افغانستان کے خلاف کارروائیوں پر مشاورت کی جائے گی،امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی،احتجاجی مظاہروں کے سکیورٹی پہلوؤں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہو گا۔  

یہ بھی پڑھیں :  ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر سےدلی صدمہ پہنچا:بیرسٹر گوہر کا اظہار افسوس