عمران ہاشمی نے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ “ ریلیز کردیا

Mar 01, 2026 | 10:15:AM
 عمران ہاشمی نے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ “ ریلیز کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار عمران ہاشمی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ “  ریلیز کردیا ۔
نعت کی ویڈیو معروف گلوکار عمران ہاشمی اور گلوکارہ ثنا گل نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، نعت خصوصی طور پر ماہِ رمضان کی روحانی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے۔
گلوکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ ا س ماہ مقدس میں نعتیہ کلام پیش کرنا میرے لیے باعثِ فخر اور سعادت ہے،رمضان المبارک قربِ الٰہی اور عشقِ رسول ؐ کا پیغام دیتا ہے، اور اسی جذبے کے تحت انہوں نے یہ نعت قلم بند کی تاکہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان، محبت اور سکون کی کیفیت پیدا ہو۔
عمران ہاشمی کاکہناہے کہ نعتیہ کلام کی دھن سادہ مگر پر اثر رکھی گئی ہے جو سامعین کو روحانی سفر پر لے جاتی ہے، موسیقی اور آواز کا حسین امتزاج اس نعت کو مزید دلنشیں بنا دیتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حکیم بابر اور ان کی اہلیہ نے عوام سے معافی مانگ لی
مداحوں کی جانب سے اس نعت کو پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی گلوکار عمران ہاشمی اور ثنا گل کی اس نعتیہ کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔