ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای حملے میں شہید،ایرانی فوج  کا بدلہ لینے کا اعلان 

Mar 01, 2026 | 08:11:AM
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای حملے میں شہید،ایرانی فوج  کا بدلہ لینے کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے،ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی، ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد، بہو اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح کو ہر صورت سزا دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کی شہادت کی تصدیق کردی

بیان میں کہا گیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔

پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینےکاموقع ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت،ایران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے