وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Mar 01, 2023 | 17:46:PM
وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کیپشن: وزیراعظم سے ایم کیو ایم رہنما ملاقات کررہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد کی وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے،ایم کیو ایم وفد میں مصطفی کمال، رؤف صدیقی اور صادق افتخار شامل تھے،ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور احمد یار خان بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے 53 یوسیز سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کا شکوہ وزیراعظم سے کیا گیا ہے،ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں سے متعلق ابتک کسی بھی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے 30 مارچ کو ن لیگ سے ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق بھی وزیراعظم کو سخت احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے،ملاقات میں بند سیاسی دفاتر کی بحالی سمیت مختلف امور پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے ساتھ سونے کی بھی اونچی اڑان،ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا