آئی سی سی کا شاہد آفریدی کو سالگرہ پر شا ندا رخراج تحسین

Mar 01, 2021 | 17:12:PM
آئی سی سی کا شاہد آفریدی کو سالگرہ پر شا ندا رخراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بوم بوم آفریدی کو ان کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ پہلے اپنے ڈیبیو میچ میں 37 گیندوں پر سنچری بنائی اور اب ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔