شادی کی تقریب میں مومنہ اقبال اور ان کے شوہر نے کیا لباس پہنے، تصویریں اور ویڈیوز سامنے آ گئیں

Jun 01, 2026 | 22:49:PM
 شادی کی تقریب میں مومنہ اقبال اور ان کے شوہر نے کیا لباس پہنے، تصویریں اور ویڈیوز سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)   اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی تقریب  ڈیفنس لاہور میں ہو گئی۔ دلہن اور دولہا کی شادی کی تقریب میں بنی ویڈیوز اور تصویریں بھی سامنے آ گئیں۔ یہ تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی اس شادی کی  تقریب میں اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے دولہا حمزہ حبیب کے رشتہ داروں اور احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے گولڈن آف وائٹ  رنگ کا لہنگا  پہنا  جبکہ ان کے شوہر حمزہ حبیب نے آف وائٹ  رنگ کی  شیروانی زیب تن کر رکھی تھی ۔

شادی میں شریک افراد نے دولہا اور دلہن کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔دونوں نے چند روز قبل سادگی سے نکاح کیا تھا، تب سے ہی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مومنہ اور ان کے شریک حیات کی تصویروں پر فینز اور ٹرولز دونوں ہی تبصرے کر رہے ہیں۔

ایسے تبصرے بھی سامنے آئے جن میں بعض لوگوں نے مومنہ کے شریک حیات حمزہ حبیب کی شکل و صورت کا موازنہ اداکار علی عباس سے کرنا شروع کر دیا۔

بعض نے کہا کہ حمزہ حبیب کے خدوخال،  ہئیر سٹائل اور لکس کافی حد تک علی عباس سے مشابہت رکھتے ہیں۔

بعض نے  حمزہ حبیب کو "علی عباس کا ہم شکل" بھی قرار دیا۔ کچھ نے اس سے بھی آگے برھ کر حمزہ کو علی عباس کی "کاپی" ہی قرار دے ڈالا اور دونوں شخصیات کی تصاویر شیئر کرکے ان کی مماثلت پر تبصرے کیے۔