میاں نواز شریف گلگت بلتستان پارٹی اجلاس کی صدارت کیلئے گلگت جائیں گے

Jun 01, 2026 | 20:30:PM
میاں نواز شریف گلگت بلتستان پارٹی اجلاس کی صدارت کیلئے گلگت جائیں گے
میاں نواز شریف گلگت بلتستان پارٹی اجلاس کی صدارت کیلئے گلگت جائیں گے
میاں نواز شریف گلگت بلتستان پارٹی اجلاس کی صدارت کیلئے گلگت جائیں گے
میاں نواز شریف گلگت بلتستان پارٹی اجلاس کی صدارت کیلئے گلگت جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہتاب الرحمٰن) پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف گلگت بلتستان مسلم لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے گلگت جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ نون کے رہنما حفیظ الرحمٰن نے گلگت مین میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میاں نواز شریف  گلگت میں پارٹی کے  اجلاس کی صدارت کریں گے۔

حفیظ الرحمن نے بتایا کہ میاں نواز شریف طبعیت کی خرابی کے باعث گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

حفیظ الرحمان نے بتایا کہ  پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گلگت بلتستان میں انتخابی جلسوں مین شرکت کرنا تھی، پروگرام طے تھا لیکن مریم نواز شریف کے گلے کی سرجری ہوئی ہے جس کے سبب وہ بھی گلگت بلتستان کے جلسوں میں نہیں آ رہیں۔  حفیظ الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کے بہت سے نمائندے یہاں انتخابی مہم مین شریک ہیں۔ حفیط الرحمان نے یقین کے ساتھ کہا کہ مسلم لیگ نون انتخابات مین سنگل میجارٹی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

Caption  مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمٰن گلگت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ 

حفیظ الرحمان نے بتایا کہ گلگت مین مسلم لیگ ن کے خاص اجلاس میں شرکت کے لئے میاں نواز شریف کچھ گھنٹوں کے لئے  گلگت آئیں گے۔ اس اجلاس مین مسلم لیگ ن کے تمام ٹکٹ ہولڈر امیدوار آئیں گے اور ضلعوں اور ڈویشنز کے عہدیدار آئیں گے۔

حفیط الرحمٰن نے کہا کہ  میاں نواز شریف  2015 مین گلگت آئے تھے تو انہوں نے لالک جان سٹیدیم میں عوامی جلسہ سے خطاب میں گلگت بلتستان کے لئے اہم اعلانات کئے تھے، ان سے پر عمل ہوا ہے۔

حفیظ الرحمٰن نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کے اجلاس مین بھی میاں نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے اہم اعلانات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  محمود اچکزئی پرریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کا مقدمہ درج ہو گیا