لاہورایئر پورٹ سے اغوا ہونیوالی سوئس خاتون بازیاب ،ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)لاہورایئر پورٹ سے اغوا ہونے والی سوئس خاتون کوبازیاب کرا لیاگیا اورملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوفیہ ماریہ ملر امریکہ سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچی تھی،لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد سوئس نیشنل خاتون کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا،تھانہ سرور روڈ پولیس نے نیپالی نیشنل شوہر کی درخواست پر خاتون کے اغواء کا مقدمہ درج کیا،پولیس نے چند گھنٹوں میں اغواء کے مقدمہ میں مطلوب سوئس نیشنل خاتون کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کاکہناتھا کہ خاتون کو بحریہ ٹاؤن کے ایک ہوٹل سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا،خاتون مبینہ طور پر فراڈیے ٹور آپریٹرز کے جھانسے میں آئی تھی،واقعے کے مزید حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ کو واقعے کے تمام پہلوؤں کی تصدیق اور مزید تفتیش کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ آج سوئس نیشنل خاتون مبینہ طور پر لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئی ،صوفیہ ماریہ ملر کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا،خاتون ترکش ایئرلائن کے ذریعے مبینہ طور پر امریکہ سے لاہور پہنچی ،خاتون کے نیپالی نیشنل شوہر نے لاہور ایئرپورٹ حکام، پولیس چوکی میں درخواست دی ،خاتون کے شوہر کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا ۔
پولیس کاکہناتھا کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ،ایف آئی آر کے مطابق صوفیہ ماریہ ملر کو کسی نامعلوم نے اغوا کیا ، مدعی مقدمہ کے مطابق بیوی نے ترکش ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچنے پر رابطہ کیا تھا، لاہور ایئرپورٹ اترنے کے بعد بیوی کا موبائل اور وٹس ایپ بند ہوگیا، پولیس کاکہناتھا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، جلد حقائق سامنے آئیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کی شکایت پر سپریم جوڈیشل کونسل کا بڑا فیصلہ