گلوکارہ دعا لیپا اور اداکار کالم ٹرنر کی شادی کی تصاویر وائرل،جانیے ملاقات کب اور کیسی ہوئی

Jun 01, 2026 | 14:27:PM
گلوکارہ دعا لیپا اور اداکار کالم ٹرنر کی شادی کی تصاویر وائرل،جانیے ملاقات کب اور کیسی ہوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے بوائے فرینڈ اور اداکار کالم ٹرنر سے باضابطہ طور پر شادی کرلی ہے، فنکار جوڑے کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ دعا لیپا اور اداکار کالم ٹرنر کی شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز ہوگیا، شادی کی نجی تقریب 31مئی کو لندن کے تاریخی اولڈ میریلیون ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی دوست احباب اور اہل خانہ شریک ہوئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق دلچسپ طور پر دونوں مشہورومعروف فنکاروں کی شادی کی یہ تقریب صرف 30 سے 40 منٹ میں مکمل ہوگئی اور یہ جوڑا شادی کی رجسٹریشن کے بعد اپنی نئی منزل کی جانب گامزن ہوگیا۔

شادی کے موقعے پر دعا لیپا نے معروف فیشن ہاؤس کا تیار کیا گیا سفید ہائی فیشن اسکرٹ سوٹ پہن رکھا تھا جس کے ساتھ سفید دستانے بھی زیب تن کیے گئے، دوسری جانب کالم ٹرنر نے نیوی بلیو ڈبل بریسٹڈ سوٹ پہن رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری!سونے کی قیمت میں بڑی کمی،نئےنرخ جان کر حیران رہ جائیں گے

تقریب کے اختتام پر کالم ٹرنر اور دعا لیپا کے قریبی دوست احباب نے فنکار جوڑے پر پھول نچھاور کیے، سوشل میڈیا صارفین دونوں فنکاروں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ملاقات کیسے ہوئی؟

دعا لیپا اور کالم ٹرنر جنوری 2024 میں لندن کے ایک کیفے میں ملے جس کے بعد دونوں فنکاروں کے مابین دوستی گہری ہوتی گئی اور جولائی 2024 سے دونوں عوامی سطح پر اپنے باہمی تعلق کو تسلیم کرنے لگے، دسمبر 2024 میں منگنی کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

 کرسمس 2025 کے موقعے پر کالم ٹرنر نے ایک خوبصورت انگوٹھی پیش کرتے ہوئے دعا لیپا کو شادی کی پیشکش کی جسے گلوکارہ نے بخوشی قبول کرلیا اور اب دونوں فنکاروں کی شادی قانونی طور پر ہوچکی تاہم مزید تقریبات کا آغاز آئندہ ہفتے سسلی میں متوقع ہے۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں فنکار اپنی شادی کا تین روزہ جشن منانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو پالرمو کے قریب ایک تاریخی ولا میں متوقع ہے، دعا لیپا کا کہنا ہے کہ زندگی کا یہ مرحلہ میرے لیے ایک خاص احساس کا حامل ہے اور میں ایک قریبی انسان کے ساتھ مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہوں۔