یشما گل کا ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام:مداحوں کی کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکاراؤں، یشما گِل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ۔
سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے۔
ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں کیونکہ دونوں خوب صورت فنکارائیں اکثر ساتھ نظر آتی ہیں،کچھ عرصہ قبل جب یشما کی بلی "جوجو"مرگئی تو ہانیہ نے اپنی پالتو بلی "ایشوریا" اپنی دوست کو دے دی۔
حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیاہے، جس میں وہ ایک جیولری شو روم میں موجود ہیں، ویڈیو میں پہلے ہانیہ عامر اپنی دوست کو انگوٹھی پہناتی ہیں، اور پھر یشما گل محبت بھری شوخی سے ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر یہ کہتی ہیں: ’’ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بہت امپورٹنٹ ہے!‘‘ اس کے بعد وہ ’مائن‘ کی آواز لگا کر گویا رشتے پر مہر لگا دیتی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس پر تنقید کرتے ہوئے ان پر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا الزام لگایاجارہاہے، خواتین کی جانب سے بھی اس پرشدید ردعمل سامنے آیاہے۔
سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ بھی گردش کررہاہے جس میں یشما گل نے ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش کی ہے، سکرین شاٹ میں یشما کہتی ہیں"مجھ سے شادی کرلو"
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ کی حسینہ نے مس ورلڈ2025 کاتاج پہن لیا
ہانیہ عامر نے اس بولڈ پیغام کا جواب اپنے خاص برجستہ انداز میں کچھ یوں دیا:’’لائن میں لگ!‘‘ گویا وہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ ان کے چاہنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے، اور فی الحال وہ سنگل لائف کا خوب مزہ لے رہی ہیں۔