حج کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے فوجی مشقوں کا انعقاد

سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں اور دیگر عسکری سازوسامان کے ہمراہ ان مشقوں میں حصہ لیا

Jun 01, 2025 | 11:56:AM
حج کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے فوجی مشقوں کا انعقاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں حج کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹروں اور دیگر عسکری سازوسامان کے ہمراہ سیکورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

سعودی عرب میں حج کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے مکہ میں ہونے والی فوجی مشقوں کی نگرانی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کی،اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ کمانڈوز سمیت فوجی جوانوں نے حج سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے مختلف مشقوں میں حصہ لیا اور حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے حکومت اور پاکستانی حج آرگنائزر سے اضافی پیسے نہیں لیے: حافظ طاہر اشرفی

حج سیکیورٹی فورسز کی مشقوں میں ہیلی کاپٹروں سمیت جنگی طیاروں اور دیگر فوجی دفاعی سازوسامان کے ہمراہ فوجی جوانوں نے مشقیں کیں،اس سال حج کے موقع پر چالیس ہزار سے زائد فوجی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔