پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی گرفتار 

Jun 01, 2023 | 21:08:PM
پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی گرفتار 
کیپشن: شاہ فرمان، پرویز خٹک، اسد قیصر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی گرفتار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو آج مذاکرات کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، بڑے کھلاڑی نے بڑا اعلان کردیا
دوسری جانب ترجمان اسد قیصرکاکہناہے کہ ان کا اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک صبح 11 بجے کسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل سےشاہ محمود قریشی کا اہم پیغام ،کپتان کا دل جیت لیا