ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

Jun 01, 2023 | 18:27:PM
ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
کیپشن: رفاقت گیلانی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان کے حلقے پی پی 269 سے ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے پی پی 269 سے ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی پر افسردہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نوٹس میں نہیں ہے کہ 9 مئی واقعات کی پلاننگ ہوئی، 9 مئی کو دنیا میں بڑا غلط تاثر گیا، 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔
رفاقت گیلانی نے کہا کہ تشدد کی سیاست کبھی کی اور نہ کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی ٹکٹ واپس کر رہا ہوں، پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباو¿ نہیں، حلقے کے عوام کی مشاورت سے اگلا قدم اٹھاو¿ں گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے صدر گرفتار