اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا ، وزیر اطلاعات پنجاب

Jun 01, 2023 | 18:40:PM
اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا ، وزیر اطلاعات پنجاب
کیپشن: عامر میر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہاہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا ہے ،کچھ دیر بعد اینٹی کرپشن حکام میڈیا سے تفصیلات شیئر کریں گے۔
وزیراطلاعات عامر میر کاکہناتھا کہ پولیس نے ناکے پر روکا تو دروازہ نہیں کھولا گیا،بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ توڑ کر دروازہ کھولا تو اندر پرویز الٰہی تھے،ان کاکہناتھا کہ پولیس نے علاقے کو کافی دنوں سے سیل کیا ہواتھا،آج ان کے گھر سے 3 گاڑیاں نکلیں تو تلاشی کے دوران روکا گیا،عامر میر نے کہاکہ نومئی کو حساس تنصیبات کو جلایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، بڑے کھلاڑی نے بڑا اعلان کردیا