کراچی: گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

Jun 01, 2023 | 16:50:PM
کراچی: گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) کراچی میں لیاقت آباد نمبر دس میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، مقتولہ غیر شادی شدہ اور گھر میں اکیلے رہتی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 50 سالہ رضیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولہ رضیہ غیر شادی شدہ اور گھر کے گراؤنڈ فلور پر اکیلی رہتی تھی، مقتولہ کے پاس پنجابی آنٹی کے نام کی خاتون کا بھی آنا جانا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سے پنجابی آنٹی نامی خاتون بھی غائب ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سرگودھا، موبائل سمیں فروخت کرنیوالی لڑکی کیساتھ زیادتی

ایس ایچ او لیاقت آباد کے مطابق مقتولہ کا گھر پر لین دین کے معاملے پر جھگڑا بھی چل رہا تھا۔

ایس ایچ او لیاقت آباد سجاد خان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کے آغاز پر پتہ چلا ہے کہ مقتولہ جس گھر میں رہ رہی تھی وہ اس کی والدہ کے نام پر ہے، مقتولہ کی ایک دوست ہے جو پنجابن آنٹی کے نام سے مشہور ہے، شبہ ہے اس نے مقتولہ کو قتل کیا ہے کیونکہ مقتولہ کے گھر شام 4 سے 5 بجے کے درمیان بھی وہی آئی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر پر سمینٹ کا بلاک مار کر قتل کیا گیا ہے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ رضیہ کے گھر سے گھر کی فائلیں بھی غائب ہیں۔