ڈالر کی اڑان رک گئی۔مزید کتنا سستا ہوا؟ جانیے

Jun 01, 2022 | 13:21:PM
ڈالر کی اڑان رک گئی۔مزید کتنا سستا ہوا؟ جانیے
کیپشن: ڈالر کی اڑان رک گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا عمل جاری ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 76 پیسے سستا ہو کر 197 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197 روپے 50 پیسے کا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی آغاز رہا۔پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 153 پوائنٹس کم ہوکر 42 ہزار 924 پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور شہزاد رائے کی ویڈیو کال لیگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 70پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے مزید سستا ہوا جبکہ یورو کی قیمت 2 روپے کم ہوئی، پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.50 روپے گھٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز حکومت کو دھچکا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نیا تنازع سامنے آگیا