”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا افتتاح،دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی،عثمان بزدار

Jun 01, 2021 | 12:25:PM
 ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا افتتاح،دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی،عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔ یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے جس سے صوبے کی عوام کا فائدہ ہوگا۔ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام سے عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام ابتدائی طور پر 3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اور محلوں کو صاف کیا جائے گا۔ سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا۔

دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی جبکہ تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اور دیگر عمارتوں پر رنگ وروغن اور صفائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو شریک کیا جائے گا۔ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ”اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یا ڈویژن کی انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    طاقتورکو احساس دلانا ہوگا کمزور طبقہ ان کی ذمہ داری ہے:فواد چودھری