وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 22 میں ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار،بورڈ کا اجلاس نہ بلایا جا سکا

Jul 01, 2026 | 23:19:PM
وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 22 میں ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار،بورڈ کا اجلاس نہ بلایا جا سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ بلایا جا سکا ۔

وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 22 کی اہم ترقیوں کا عمل التواء کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے انعقاد کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تمام انتظامی تیاری مکمل ہے، تاہم وزیراعظم آفس سے ہدایات موصول ہونے کے بعد ہی اجلاس کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس ایک سال 3 ماہ قبل  مارچ 2025 میں منعقد ہوا تھا، جس کے بعد سے اعلیٰ ترین گریڈ میں ترقیوں کا عمل رکا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پروموشن زون میں شامل افسران کے پینلز بھی منظوری کیلئے وزیراعظم آفس بھجوا رکھے ہیں، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم یا نائب وزیراعظم کریں گے، اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے 7، پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے 5، سیکرٹریٹ گروپ کے ایک، ان لینڈ ریونیو سروس کے ایک اور انفارمیشن گروپ کے ایک افسر کی گریڈ 22 میں ترقی پر غور کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر مختلف سروسز اور  گروپس کے 30 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری متوقع ہے، اجلاس میں ترقی پانے والے بعض افسران کے تقرر و تبادلوں سے متعلق فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مطابق وفاقی بیوروکریسی میں اہم انتظامی عہدوں پر تقرریوں کیلئے ان ترقیوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: