اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے پیما مرکز کے مطابق اسلام آباداور پشاور کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلے کے جھٹکے شانگلہ، چارسدہ،لنڈی کرم، بونیر، کوتل، مردان ،جمردواور لوئردیرمیں بھی محسو س کئے گئے ہیں۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کی گہرائی 174کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا ،سینئر رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ