سابق قائم مقام وزیراعظم راجہ قیوم کی استحکام پاکستان پارٹی میں جانے کی تیاری

Jul 01, 2026 | 22:53:PM
سابق قائم مقام وزیراعظم راجہ قیوم کی استحکام پاکستان پارٹی میں جانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)   استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے اہم  سیاستدان کو  اپنے ساتھ شامل کرنے کی تیاری کر لی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق سینئر وزیر اور سابق قائم مقام وزیراعظم راجہ عبدالقیوم خان کی پارٹی چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ان کے قریبی ذرائع بتا رہے ہیں کہ راجہ عبدالقیوم خان اپنے ساتھیوں کے ساتھ  استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ 

راجہ عبدالقیوم جمعرات کو ہزاروں حامیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے۔راجہ عبدالقیوم 2016 کے انتخابات میں حلقہ کھاوڑہ سے 26 ہزار سے زائد ووٹ لے کر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

آئندہ انتخابات کے لیے راجہ عبدالقیوم خان نے حلقہ کھاوڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی۔

مسلم لیگ (ن) نے حلقہ کھاوڑہ سے حال ہی میں مسلم کانفرنس چھوڑ کر شامل ہونے والے ثاقب مجید راجہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا۔

پارٹی کی سینئر قیادت کو نظر انداز کیے جانے پر راجہ عبدالقیوم خان نے شدید تحفظات اور ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  تجربہ اور مہارت بمقابلہ خواب اور انرجی؛ انگلینڈ اور کانگو ورلڈ کپ میں آپنے سامنے آگئیں 

راجہ قیوم استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکٹ سے حلقہ کھاوڑہ سے آمدہ انتخابات لڑیں گے۔

راجہ عبدالقیوم خان کا تعلق مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ سے ہے۔

راجہ عبدالقیوم خان مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور بااثر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔

راجہ عبدالقیوم خان اس وقت آزاد کشمیر کے سینئر ترین سیاستدان ہیں۔

راجہ عبدالقیوم خان سابق سینئر وزیر اور قائم مقام وزیراعظم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

راجہ عبدالقیوم خان چار مرتبہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔