بدگمانیاں پھیلانے والےسہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں: بیرسٹر گوہر

Jul 01, 2026 | 16:48:PM
 بدگمانیاں پھیلانے والےسہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں: بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں عوام میں بدگمانیاں پھیلانے والے لوگ کر رہے ہیں۔  چیئرمین پی ٹی آئی نےمزید کہا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ پارٹی کے ارکان ہیں، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن وزیراعلیٰ کے خلاف بلاک نہیں بنا۔  علی امین گنڈاپورنے عمران خان کی ہدایت پر خود استعفیٰ دیا تھا اور وہ ایسا کوئی کام نہیں کر رہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ عوام میں بد گمانیاں پیدا کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چئرمین نے پشاور میں میڈیا س کے نمائندوں سے باتیں کیں تو ان سے سہیل آفریدی کی تبدیلی کے بارے میں سوالات کئے گئے۔ ان سوالات کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں عوام میں بدگمانیاں پھیلانے والے کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے سوال کے جواب میں کہا،  ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں شکایات سامنے آئی ہیں لیکن وزیر صحت نے بتایا کہ سب شفاف طریقے سے ہوا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مریم مجرموں کو قرار واقعی سزادلوائیں گی، سانحہ کاہنہ ٹیوشن سنٹر پر میاں نواز شریف کا بیان