6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایرانی حکومت نے پیر 6 جولائی کو دارالحکومت تہران میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق تعطیل کا مقصد تعزیتی تقریبات میں شرکت کرنے والے سوگواروں کی واپسی کو آسان بنانا ہے،جمعرات کو پورے ایران میں یومِ سوگ منایا جائے گا،جبکہ 4 سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد میں مختلف تعزیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
ایرانی حکومت کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 8 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی، جہاں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے مزید بتایا کہ ایران کے علاوہ عراق کے دارالحکومت بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں مختلف مذہبی و سماجی شخصیات اور عوام شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ:ایکواڈور کو شکست،میکسیکو 40سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا