ایک اور معصوم بچہ ایچ آئی وی کا شکارہوگیا

Jul 01, 2026 | 11:02:AM
 ایک اور معصوم بچہ ایچ آئی وی کا شکارہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)ایک اور معصوم بچہ ایچ آئی وی کا شکارہوگیا۔
کراچی کے علاقے پٹھان کالونی کے رہائشی 3سالہ بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی،متاثرہ بچے کا تین مختلف کٹس پر ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیاہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق بچے کا علاج ولیکا اسپتال میں ہوا تھا،علاج کے بعد سے بچے کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی،جب بچے کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا تو مثبت آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی نے یورپ والوں کی چیخیں نکلوا دیں،ریڈالرٹ جاری
والدین کے مطابق ولیکا اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ہمارا بچہ آیچ آئی وی کا شکار ہوا،پٹھان کالونی میں اب تک 107 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہو چکے ہیں  جبکہ پٹھان کالونی میں ایچ آئی وی سے 9 اموات بھی ہوچکی ہیں۔