کراچی: پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ڈاکو  زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Jul 01, 2026 | 00:19:AM
کراچی: پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ڈاکو  زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین)کراچی کے تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس لیاری ندی پل، سہراب گوٹھ کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران مشکوک افراد کا تعاقب کیا گیا ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت کامران گل ولد اختر گل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، نقد رقم، پاکستانی اور افغان کرنسی سمیت ایک رکشہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جولائی سے ستمبر تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی