روس کے سابق وزیر دفاع کو بدعنوانی پر 13 برس قید کی سزا
کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روس کے سابق وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو کرپشن پر 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق ایوانوف کو اپریل 2024 میں تقریباً 48 اعشاریہ 8 ملین ڈالر رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تفتیش کے دوران مزید دو سابق نائب وزراء سمیت ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
تیمور ایوانوف کے ایک سابق ماتحت انتون فلاتوف کو بھی ساڑھے بارہ سال کی سزا سنائی گئی ہے، مقدمے کی سماعت ریاستی رازداری کی بنیاد پر بند دروازہ کے اندر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا