پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ،ایک اور کیس سامنے آ گیا

Jul 01, 2025 | 21:15:PM
پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ،ایک اور کیس سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں پولیو کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

 قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق  نئے کیس  کے بعد رواں سال کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہو چکی ہے،ذرائع کے مطابق نیا پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے، پولیو سے متاثرہ 19 ماہ کا بچہ یونین کونسل میرانشاہ 3 کا رہائشی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا سے اب تک 8 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،سندھ سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب اور گلگت بلتستان سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ  رواں سال  کے دوران اب تک ملک بھر سے 14 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

نیشنل ای او سی کے حکام کے مطابق  شمالی وزیرستان کی متاثرہ یونین کونسل سمیت 11 یونین کونسلز میں خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے،حکام نے ایک بار پھر والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں قطرے ضرور پلوائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس وقت پر مکمل کروائیں تاکہ بچوں کو نہ صرف پولیو بلکہ دیگر خطرناک بیماریوں سے بھی محفوظ رکھا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج ؛وکلاء صفائی کی عدم دستیابی پر اسٹیٹ کونسل مقرر