پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے:مولانا فضل الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں، پاکستان کی عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں کشمیر کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی بھی موجود تھے، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قومی و ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا یوں۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبے نے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا، ہندوتوا نظریے کی راہ میں واحد رکاوٹ پاکستان ہے، پیر محمد مظہر سعید نے کہا کہ مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔
ملاقات میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو سوینئر پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا