جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبریں، مریم اورنگزیب کی وضاحت

Jul 01, 2025 | 19:22:PM
جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبریں، مریم اورنگزیب کی وضاحت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کردیا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور اس حوالے سے زیرگردش خبروں کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی  زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ”جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے،سینئر وزیر نے کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم ہوں گے جس کی ماسٹر پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔

مریم اورنگزیب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام کی تبدیلی سے متعلق زیرگردش خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد خبر دینے کی درخواست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کو صرف بینک میں ہی تنخواہ دینے کا اعلان