پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کو صرف بینک میں ہی تنخواہ دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے تحت چیک اور کیش کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی بند کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سے دی جائے گی ۔
حکومت نے تنخواہ صرف بینک اکاونٹ میں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کو آئندہ تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کیلئے نقد اور چیک کی ادائیگی بند کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا