رومیسہ خان کے دوست کون؟ اداکارہ نے بتا دیا

Jul 01, 2025 | 09:17:AM
 رومیسہ خان کے دوست کون؟ اداکارہ نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ اورکانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی سے متعلق کہا ہے کہ وہ اب صرف لڑکیوں سے ہی دوستی رکھتی ہیں۔

اداکارہ رومیسہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بچپن میں وہ لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھیں کیونکہ اُس وقت لڑکیوں کے ساتھ ان کی زیادہ بنتی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی سوچ میں تبدیلی آئی اور اب ان کی قریبی دوستی صرف لڑکیوں کے ساتھ ہے، اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اورتقریبات میں ان سے ملتی بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ان کے قریبی حلقے میں کوئی لڑکا شامل نہیں، انسٹاگرام پر بھی وہ صرف لڑکیوں سے کھل کر بات کرتی ہیں جبکہ لڑکوں کے ڈی ایمز سے گریز کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:میکسیکو میں گدھوں کا فیسٹیول سج گیا