کراچی: گیس سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

Jul 01, 2023 | 11:57:AM
کراچی: گیس سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا  جس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس  کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ  پیپلز چورنگی کے قریب ایک گھر میں پیش آیا، دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی،اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو عمل شروع کیا۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق مکان میں دھماکا گیس لیکج سے ہوا، مکان میں کمپیوٹرپارٹس کا دفتر تھا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ دفترکا چوکیدار تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  بڑی خبر آ گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان