انٹرنیشنل رپورٹ نے دنیا بھر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا:سلیم بخاری

Jan 01, 2026 | 23:55:PM
انٹرنیشنل رپورٹ نے دنیا بھر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا:سلیم بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے فنانشل ٹائمز کی بھارت پر جاری کردہ رپورٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہوتی ہے کسی بھی ملک کے لیے عالمی میڈیا اس کی درگت بنانے پر تل جائے، جیسے بھارت اپنی مکاری اور لابنگ کے سر پر پوری دنیا پر چھایا ہوا تھا اور اتنی بڑی کمپین رائزنگ انڈیا کے نام سے چلائی تھی وہ الٹی پڑ گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت اصل میں وہ کچھ نہیں ہے جوکہ بھارت بننے کی کوشش کرتا ہے یا دکھائی دینے کی کوشش کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کوئی چوتھی انٹرنیشنل رپورٹ ہے جوکہ دنیا بھر میں بھارت کے جھوٹے چہرے کو بے نقاب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت فوجی کشیدگی نے امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعات، ایک مہلک طیارہ حادثہ، بھارتی روپے کی کمزوری اور مجموعی معاشی بے چینی نے 2025 کے دوران بھارت کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

بھارتی اسٹریٹجک خودمختاری کے دعووں کے باوجود امریکا، چین اور روس کے ساتھ توازن برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ کئی بار مؤخر ہوا، جبکہ امریکی ٹیرف کے نفاذ نے بھارتی معیشت پر اضافی دباؤ ڈالا۔

انہوں نے مزیدرپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جی ایس ٹی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے کے باعث معاشی ترقی کی رفتار متاثر رہی، جبکہ 2025 میں بھارتی روپیہ مسلسل ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار رہا۔

اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ کی چین کے متعلق پالیسی میں بھار ت کا اہم کردار تھا، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تو ہے کہ بھارت یہ کردار ٹھیک سے ادا نہیں کر سکا، ٹرمپ صاحب کی ناراضگی کی وجہ کیا ہے یہی تو ہے کہ بھارت چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا لیکن وہ تو اس میں ناکام ہو گیا ہے۔

اب امریکہ کا انحصار بھارت پر نہیں ہے۔آج ٹرمپ اور امریکہ یہ اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ بھارت چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہے۔

سلیم بخاری نے کہا کہ برطانیہ نے ایک فلم سیریز بنائی تھی جیمز بانڈ جس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور کیا کر سکتے ہیں بلکل اس طرح امریکہ نے ریمبو سیریز بنائی جس میں ہیرو اکیلا ہی افغانستان فتح کر آیا یہ اپنی عوام کو بوسٹ کرنے کا ایک داؤ ہے لیکن یہ زیادہ عرصہ چلتا نہیں ہے کیونکہ کہاوت ہے کہ کچھ لوگوں کو کچھ وقت کے لیے بیوقوف تو بنایا جا سکتا ہے لیکن سب لوگوں کو ہر وقت بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلموں کی بدولت عوام کا مورال بلند ہونے لگ جائے تو جنگوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔بھارت کیونکہ حقیقت میں تو نہ ہی پاکستان سے جنگ جیت سکتا ہے اور نہ ہی چین سے اس لیے وہ اس کوشش میں ہے کہ اپنی عوام کو فلمیں بنا کر ہی بیوقوف بنایا جائے۔

فرانس میں سوشل میڈیا پر پابندی پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ فرانسیسی صدر امینوئل میکروں 2026 میں 15 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ قدم آسٹریلیا کے حالیہ قانون سے متاثر نظر آ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلد یورپ اور دیگر ممالک بھی سوشل میڈیا کے منفی استعمال اور معاشرے پر اس کے بگاڑ کی وجہ سے اس پر پابندی لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا