عطا تارڑ صرف اپنی جماعت کی خواتین سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہیں،شفیع جان 

Jan 01, 2026 | 20:38:PM
عطا تارڑ صرف اپنی جماعت کی خواتین سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہیں،شفیع جان 
کیپشن: شفیع جان میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ عطا تارڑ صرف اپنی جماعت کی خواتین سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے ہیں، عورت کارڈ کھیلنے سے گریز کیا جانا چاہیے،تحریکِ انصاف عورت کارڈ کھیلنے نہیں آئی۔ 

پریس کلب نوشہرہ کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب  ہوئی،معاون خصوصی شفیع جان نے پریس کلب کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب کے موقع پر معاون خصوصی شفیع جان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے، عطا تارڑ کو اس کی مذمت کرنی چاہیے، علیمہ بی بی پر پانی پھینکے جانے کے واقعے کی بھی مذمت ہونی چاہیے، اگر عظمیٰ بخاری کے بیان پر مذمت کی جاتی ہے تو غیر سیاسی خواتین کے ساتھ زیادتیوں کی بھی مذمت ہونی چاہیے، پی ٹی آئی خواتین کو جیل میں رکھنے کے عمل پر بھی عطا تارڑ کو مذمتی بیان دینا چاہیے۔

معاون خصوصی کاکہناتھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے دور میں صحافیوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں،صوبے کے مشکل حالات میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے،ان کاکہناتھا کہ صحافیوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ملنی چاہیے، مختلف قوانین کے باوجود صحافی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ اپنے وکیل پر بھی بھاری پڑ گئے،میاں علی اشفاق کو بڑا جھٹکا  لگ گیا