رجب بٹ کےوکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

Jan 01, 2026 | 19:44:PM
رجب بٹ کےوکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں رجب بٹ اور ان کے وکیل میاں علی اشفاق اور کراچی کے وکلا کے مابین جھگڑے اور  ہنگامہ آرائی کے معاملہ میں آج ڈرامائی موڑ آ گیا۔پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کےوکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کر دیا ۔

چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگرہ نے کراچی کی سٹی کورٹ میں جھگڑے کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

میاں علی اشفاق  کو یو ٹیوبر رجب بٹ نے اپنا وکیل مقرر کیا تھا۔ میاں علی اشفاق  رجب بٹ کے ساتھ کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال کے دوران پیش ہوئے تھے۔ اس دوران وہاں ان کا مقامی وکلا کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا اور اچھی خاصی ہنگامہ آرائی کی رپورٹ میڈیا میں شائع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: یوٹیوبررجب بٹ اورندیم نانی والاپر وکلاء کا تشدد، ویڈیوز وائرل

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں وکلا کا رجب بٹ پر تشدد، یوٹیوبر کی اہلیہ سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیئے:یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر وکلا کا سٹی کورٹ میں ہڑتال کا اعلان

یہ بھی پڑھیئے: تشدد کرنے والوں کیخلاف رجب بٹ کے وکیل کا اہم اعلان

آج پنجاب بار  کی جانب سے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور  نوٹ کیا گیا کہ میاں علی اشفاق اپنے ساتھ پرائیویٹ گارڈ لےکر بار میں آئے۔ یہ اقدام وکلا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھا۔

 ، پنجاب بار کے مطابق میاں علی اشفاق کی وجہ سے وہاں وکلا میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ میاں علی اشفاق نے وکلا کے خلاف بیان بازی بھی کی۔ میاں علی اشفاق کی وجہ سے وکلا میں تقسیم پیدا ہوئی۔

ان وجوہات کو لے کر پنجاب بار نے قرار دیا کہ  میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کیا جاتا ہے ۔

 چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی  پنجاب بار  کونسل نے  بتایا کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے اس معاملہ کو  مزید کارروائی کے لیے  ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔