فیصل آباد؛مزید 2مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق
کیپشن: منکی پاکس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیصل آباد میں منکی پاکس کی وباء بے قابو ہونے لگی۔الائیڈ ہسپتال ون میں زیر علاج مزید 2 مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔
متاثرہ مریضوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے ۔محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کی جانب سے متاثرہ مریضوں کے علاقہ کو قرنطینہ ڈکلئیر کردیا گیا ۔
محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کاکہنا ہے کہ سرویلنس کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ یا محلہ میں دیگر کسی میں بھی ابھی علامات نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ اپنے وکیل پر بھی بھاری پڑ گئے ، میاں علی اشفاق کو بڑا جھٹکا لگ گیا