کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا لٹیرا سب انسپکٹر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شہریوں کو لوٹنے والے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سب انسپکٹر کی گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
لاہور میں فیصل ٹاون پولیس نے سی سی ڈی اوکاڑہ کے سب انسپکٹر کو گرفتار کیا اور آج عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ۔
ماڈل ٹاؤن کورٹ سے سیف الرحمن کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا ۔
فیصل ٹاون پولیس نے چند روز قبل سب انسپکٹر کو ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا۔ سیف الرحمن کو فیصل ٹاون پولیس اوکاڑہ سے گرفتار کرکے لاہور لائی تھی ۔
ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں سے فراڈ کرتا تھا ۔ ملزم کے ساتھی نے قاسم نامی شہری سے گاڑی رینٹ پر لی تھی ۔ ملزمان گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ اس وادات کا نشانہ بننے والے شہری نے ان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ۔

پولیس تفتیش میں پتہ چلا سب انسپکٹر بھی ملزمان کے ساتھ شامل ہے۔اور اس کا تعلق کرائم کنترول ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔
ملزمان متعدد شہروں کو لوٹ چکے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔