نئے سال کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ،سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزوٹ میں دھماکہ،10 افراد ہلاک

Jan 01, 2026 | 14:13:PM
نئے سال کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ،سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزوٹ میں دھماکہ،10 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوئٹزرلینڈ کے لگژری ریزورٹ کے بار میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

سوئس پولیس حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:چین میں آبادی بڑھانے کا نیا منصوبہ

بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 30 منٹ پر سیاحت کے لیے مشہور اِسکی زیزورٹ میں زوردار دھماکا ہوا۔

 دھماکے کے وقت نیو ائیر نائٹ منانے والے افراد کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔