مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست بلا مقابلہ ملنے کا امکان

Jan 01, 2026 | 14:10:PM
مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست بلا مقابلہ ملنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست بلا مقابلہ ملنے کا امکان پیداہوگیا۔
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیونکہ 11 امیدواروں میں سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 پر ضمنی انتخاب 25 جنوری کو شیڈول ہے، تاہم ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 11 امیدواروں میں سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 130 ٹریبونل فیصلے کے خلاف یاسمین راشد عدالت جائیں گی
 پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی جنہوں نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی167 لاہور میں ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جہاں ضمنی انتخاب 8 فروری کو ہوگا، پنجاب اسمبلی کی یہ نشست عرفان شفیع کھوکھرکی وفات پر خالی ہوئی تھی۔