این اے 130 ٹریبونل فیصلے کے خلاف یاسمین راشد عدالت جائیں گی

Jan 01, 2026 | 13:28:PM
این اے 130 ٹریبونل فیصلے کے خلاف یاسمین راشد عدالت جائیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یاسمین راشد نے اس سلسلے میں جیل میں اپنی لیگل ٹیم سے مکمل مشاورت کی ہے، جس کے بعد آئندہ قانونی حکمت عملی طے کی گئی اور ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کو ہدایت کی ہے کہ لاہور کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو فوری طور پر عدالت میں چیلنج کیا جائے۔ 
وکیل رانا مدثر عمر نے تصدیق کی ہے کہ یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق فیصلے کو بلا تاخیر عدالت میں لے جانے کی ہدایت کی ہے تاکہ قانونی حق کا تحفظ کیا جا سکے،ٹریبونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے باقاعدہ طور پر اپلائی کر دیا گیا ہے، جیسے ہی فیصلے کی مصدقہ کاپی موصول ہوگی، متعلقہ عدالت میں پٹیشن دائر کر دی جائے گی تاکہ قانونی تقاضوں کے مطابق کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
یاسمین راشد کے وکیل کامزید کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے کیس میں حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور تکنیکی بنیادوں پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی گئی۔
واضح رہے کہ لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن کو ناقابلِ سماعت قرار دیا تھا۔

گزشتہ برس فروری  میں   ہونے والے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 پر نواز شریف نے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والی یاسمین راشد نے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔