پیٹرول اورڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی،نوٹیفیکیشن جاری

Jan 01, 2026 | 14:00:PM
پیٹرول اورڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیا نی)پیٹرول اورڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی۔
مٹی کا تیل 9 روپے 66 پیسےفی لیٹر سستا کردیا گیا جس کانوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیاہے۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت170 روپے 88 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت180 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقررتھی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے رات گئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں آج سے 10روپے 28 پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔