نیپراکے نوٹس کے بعدڈیفیکٹو سنگل فیز میٹرز تبدیل کرنے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)لیسکو میں ڈیفیکٹو سنگل فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔
کمپنی میں تین ماہ تک خراب اور جلنے والے میٹرز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوکر تیرہ ہزار تک آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر تین سے پانچ ماہ تک خراب ڈکلیئر ہونیوالے میٹرز کو تبدیل کیا گیاہے، جس کے بعد کمپنی میں خراب ہونیوالے میٹرز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوکر 13 ہزار تک آ گئی ہے۔
لیسکو میں سنگل فیز میٹرز تبدیل نہ ہونے پر نیپرا نے نوٹس لیا تھااورلیسکو کو ڈیفیکٹو میٹرز فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل پر فی لٹرکتنا ٹیکس ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
لیسکو نے نیپرا قوانین کے تحت تین ماہ تک خراب رہنے والے میٹرز کو تبدیل کر دیا، اب تین ماہ سے زیادہ دیر تک خراب ہونے والے میٹرز کی تعداد 2 ہزار سے کم رہ گئی ہے۔
نیپرا قوانین کے تحت لیسکو کو دو بلنگ سائیکلز میں میٹرز تبدیل کرنا تھے لیکن سٹاک کی عدم دستیابی کی وجہ سے لیسکو نے پانچ ماہ تک بھی اوسط بلز بھجوائے۔