طالبان کی شدت پسند پالیسیوں کے باعث افغانستان بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کا شکار

Jan 01, 2026 | 10:47:AM
طالبان کی شدت پسند پالیسیوں کے باعث افغانستان بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)طالبان کی شدت پسند پالیسیوں کے باعث افغانستان بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کا شکار،طالبان کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث متعدد ممالک افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات معطل کر چکے ہیں۔

برطانیہ، ترکیہ اور ناروے کے بعد جاپان نے بھی افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان جریدے کابل ٹائمز کے مطابق جاپان میں افغان سفارت خانہ 31 جنوری 2026 سے بند ہو جائے گا۔

کابل ٹائمز کے مطابق سفارتخانے میں تمام سیاسی و اقتصادی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی، بیرون ملک افغان شہریوں کو سفارتی بندش کے باعث سنگین قانونی مسائل کا خدشہ ہے۔

طالبان کی آمرانہ پالیسی کے باعث کئی ممالک نے افغانیوں کے داخلے کے قوانین سخت کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں سال نو کے موقع پر ادا کی جانے والی دلچسپ و عجیب رسمیں

 افغان جریدے آمو کے مطابق سیکیورٹی خدشات پر روس نے افغان مزدوروں کی بھرتی سے انکار کر دیا ہے۔

امریکا، جرمنی، پاکستان، ایران سمیت کئی ممالک سے افغان مہاجرین کی بے دخلی جاری ہے۔

افغان جریدے آمو کے مطابق  سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر روس نے افغان مزدوروں کی بھرتی سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق افغانی شرپسندوں اور سیکیورٹی خدشات کی بنا پر امریکا، جرمنی، پاکستان، ایران اور دیگر ممالک سے افغان مہاجرین کو بے دخل کیا جا رہا ہے۔

طالبان کی شدت پسند اور غیر جمہوری پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔