بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

Jan 01, 2024 | 19:34:PM
بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم بلوچستان کے مغربی اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ صبح کے اوقات میں وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔چارسدہ ،مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں شدیدسرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔بہاولپور،ساہیوال،اوکاڑہ،قصور،لاہور،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاو¿الدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں بھی صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم مغربی اضلاع نوشکی، قلات ، تربت، چاغی اور نوکنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کے سنگین الزامات پر پولیس کا موقف بھی سامنے آ گیا