طور خم بارڈر۔۔۔ افغانستان سے آنیوالے ٹرک سےکروڑوں کی منشیات برآمد

Jan 01, 2022 | 09:51:AM
طور خم بارڈر۔۔۔ افغانستان سے آنیوالے ٹرک سےکروڑوں کی منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاک افغان سرحد طورخم پرکسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک سے ساڑھے 7 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ایڈیشنل کلکٹرکسٹم محمد طیب کے مطابق کسٹم عملے نے طورخم سرحد پر افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔

کسٹم حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اس منشیات کی قیمت ساڑھے 7  کروڑ روپے بنتی ہے۔،کسٹم عملے نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    بلال یاسین نے میو ہسپتال سے اپنا پہلا بیان جاری کر دیا