کورونا وائرس کے وار جاری ۔۔۔ملک بھر میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے 

Jan 01, 2022 | 09:06:AM
کوروناوائرس
کیپشن: کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 556 کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:دوران پرواز کورونا مثبت آنے پرجہازکے عملے کا سکول ٹیچرکیخلاف انوکھا اقدام
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ۔این او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 141 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 556 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 556افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حاملہ خواتین کو کب کورونا ویکسین لگوا نی چاہئے؟ امریکی تحقیقی رپورٹ میں اہم انکشاف