کورونا مثبت آنے پر دوران پرواز جہاز کے عملے نے خاتون ٹیچر کو واش روم میں بند کردیا

Dec 31, 2021 | 09:36:AM
کورونا مثبت آنے پر دوران پرواز جہاز کے عملے نے خاتون ٹیچر کو واش روم میں بند کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) شکاگو  سے آئس لینڈ جانیوالی سکول ٹیچر نے گلے میں درد کے سبب چیک کیا تو کورونا مثبت آ گیا، خاتون نے خود کو جہاز کے واش روم میں آئسولیٹ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون سکول ٹیچر نے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر خود کو جہاز کے واش روم میں آئیسولیٹ کر لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون ٹیچر ماریسا فوٹیو کے مطابق وہ 5 گھنٹے تک جہاز کے واش روم میں بند رہیں۔برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ خاتون ٹیچر نے بتایا کہ دورانِ سفر گلے میں درد کے سبب کورونا ریپڈ کٹ سے اپنا ٹیسٹ کیا۔

واضح رہے سکول ٹیچر نے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے جہاز کے واش روم میں آئیسولیشن اختیار کی،برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ امریکی خاتون سکول ٹیچر 20 دسمبر کو بذریعہ پرواز شکاگو سے آئس لینڈ جا رہی تھیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    قومی اسمبلی اجلاس: خواتین ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی, ویڈیو بھی سامنے آگئی