ماں کی قبر پر سوتے بچے کی تصویر نے دل دہلا دئیے

Feb 01, 2026 | 09:24:AM
ماں کی قبر پر سوتے بچے کی تصویر نے دل دہلا دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کینیا میں ماں کی قبر پر سوتے ہوئے بچے کی تصویر نے دل دہلا دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں بچہ ماں کی قبر پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے جیسا کہ وہ اپنی ماں کی یاد میں بےچین اور اس کا دل اپنی ماں کے آغوش میں سونے کی خواہش سے لبریز ہے۔

وائرل تصویر کو دیکھ کر لوگوں کی آنکھ نم ہوگئی، ہر کوئی ہمدردی و دکھ کے جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ تصویر کینیا کے گاؤں کی ہے جہاں بچہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد قبر پر جا کر سو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:تمام راستے بند ،شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی

مقامی افراد کے مطابق بچہ اپنی ماں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا تھا اور اس کی موت کے بعد شدید صدمے میں ہے۔

تصویر میں دکھائی دینے والا منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح ماں کی جدائی ایک بچے کے لیے ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو ’’انتہائی دردناک‘‘ اور ’’دل دہلا دینے والی‘‘ قرار دیا۔ کئی افراد نے لکھا کہ یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ والدین کی موجودگی بچوں کے لیے کتنی بڑی نعمت ہے۔

کچھ صارفین نے مطالبہ کیا کہ بچے کی کفالت کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔